30 اکتوبر ، 2014
لاہور .....لاہور میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نےسرکاری میڈیکل کالجوں کی میرٹ لسٹ جاری کر دی۔میڈیکل کالجز میں کلاسز کا آغاز 17 نومبر سے ہوگا۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب کے 17 میڈیکل کالجزکی میرٹ لسٹیں جاری کر دیں۔کنگ میڈیکل کالج یونیورسٹی کامیرٹ سب سے زیادہ90اعشاریہ 29فیصد رہا۔علامہ اقبال میڈیکل کالج دوسرے اور ایس آئی ایم ایس تیسرے نمبر رہا،ڈی جی خان کا میڈیکل کالج 85اعشاریہ 64 فیصد کے ساتھ آخر میں اپنی جگہ بنا سکا۔تمام میڈیکل کالجز میں 17 نومبر سے باقاعدہ کلاسز شروع ہوجائے گی۔