31 اکتوبر ، 2014
کراچی.......آیوڈین انسانی جسم کے ہارمونز کی نشوونما میں اہم کردار ادا کر تاہے لیکن اس کی کمی ہو جائے تو جسمانی اور ذہنی معذوری بھی ہو سکتی ہے انسانی جسم کو وٹامنز اورمنرلز کے ساتھ آیوڈین کی بھی ضرورت ہوتی ہے تا کہ جو کھایا پیا ہے وہ انسانی جسم کی نشوو نما میں توازن سکھ سکے ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں 5 کروڑ افراد آیوڈین کی کمی کا شکار ہیں ، 5 سال سے کم عمر بچوں میں یہ شرح 57 فی صد ہے ۔ حاملہ خواتین میں آیوڈین کی کمی ہو تو بچہ جسمانی یا ذہنی معذور ہو سکتا ہے ۔ ماہر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر روبینہ بھٹی کا کہنا ہے کہہماری آبادی کا تقریبا 2 ملین معذور ہیں اور یہ وہ افراد ہیں جو کسی نہ کسی صورت آئیوڈین کی کمی کا شکار ہیں ۔غذائی ماہرین کہتے ہیں کہ ہمارے جسم کو روزانہ محض چائے کے آدھے چمچ کی مقدار میں نمک درکا ر ہوتا ہے لیکن آیوڈین ملا ۔ آیوڈین کی کمی مختلف غذاؤں کے استعمال سے بھی پوری کی جاسکتی ہے ۔ غذائی ماہرڈاکٹر حبیبہ سیدہ کہتی ہیںکوشش کی جائے کہ SEA FOOD کا اضافہ کریں۔آئیوڈین ملا نمک استعمال کریں یا ۔پھر اپنی خوراک میں مچھلی ،مرغی اور دودھ کا استعمال کریں ۔ ماہرین کہتے ہیں کہ نومولود بچوں میں اگر آیوڈین کی کمی پوری نہ کی جائے تو بڑے ہو کر ان کی ذہانت کا معیار کئی گنا کم رہ جاتا ہے ، آیوڈین کی کمی پورا کرنے کا سستا اور آسان حل آیوڈین ملے نمک کا استعمال ہے ۔