پاکستان
22 اپریل ، 2012

گڈانی: کسٹم اہلکاروں کا ٹرک پر چھاپہ ، 503 کلو چرس برآمد

گڈانی … بلوچستان کے علاقے گڈانی میں کسٹم اہلکاروں نے ٹرک پر چھاپہ مار کر 503 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ کسٹم کے مطابق آر سی ڈی بائی پاس کے راستے پر ٹرک کی جب تلاشی لی گئی تو خفیہ خانوں سے 503 کلو چرس بر آمد ہوئی، جبکہ ٹرک ڈرائیو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ کسٹمز کے مطابق چرس کا یہ ٹرک افغانستان سے کوئٹہ آیا تھا جسے کراچی لے جایا جارہا تھا ۔کسٹم اہلکاروں نے ٹرک کو تحویل میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

مزید خبریں :