05 نومبر ، 2014
لاہور....... انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے کوٹ رادھا کشن واقعے کی مذمت کی ہے۔ انسانی حقوق کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کمیشن کسی بھی صورت تحقیقات پر اثر نہیں ہونا چاہتی لیکن اصل حقائق کو سامنے لاکر ذمے داروں کو بے نقاب کیا جائے، کوٹ رادھاکشن کے واقعے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے کوئی شاہد نہیں ملے، بھٹہ مالک کا مقتول سے رقم کی ادائیگی کا تنازع چل رہا تھا۔ انسانی حقوق کمیشن کے مطابق مقتول میاں بیوی کو بھٹے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں ہلاک کرنے کے بعد بےحرمتی کی خبر پھلائی گئی۔