دلچسپ و عجیب
06 نومبر ، 2014

نیوزی لینڈ کے ساحل پر پھنسنے والی مزید 22 وہیل مچھلیاں مرگئیں

نیوزی لینڈ کے ساحل پر پھنسنے والی مزید 22 وہیل مچھلیاں مرگئیں

ویلنگٹن......نیوزی لینڈ میں ساحل پر پھنسنے والی مزید 22 وہیلز کوششوں کے باوجود بھی نہیں بچائی جاسکیں ۔حکام کے مطابق خراب موسم کے باعث 22 وہیلز اوپوٹیکی کے ساحل پر کم گہرے پانی میں پھنس گئیں ۔ امدادی ٹیمیں پہنچیں تو ان میں سے 6 وہیلز ہلاک ہوچکی تھیں جبکہ ایک گھنٹے کے اندر مزید 8 وہیلز مرگئیں ۔ امدادی ٹیموں نے باقی 8 وہیلز کو بھی ان کی انتہائی خراب حالت اور انہیں واپس گہرے پانی میں دھکیلنے کے کم امکانات کے باعث ہلاک کردیا ۔ نیوزی لینڈ میں منگل سے اب تک ساحل پر 60 سے زائد وہیلز کے پھنسنے کے واقعات پیش آچکے ہیں جن میں 48 وہیلز ہلاک ہوچکی ہیں ۔

مزید خبریں :