دلچسپ و عجیب
06 نومبر ، 2014

دنیا کے 10 امیر ترین اداکاروں کے اثاثے 4 ارب ڈالر ہو گئے

دنیا کے 10 امیر ترین اداکاروں کے اثاثے 4 ارب ڈالر ہو گئے

ممبئی.........فلمی ستارے جیسے اپنی اداؤں سے کروڑوں پرستاروں کے دل پر راج کرتے ہیں ، ویسے ہی ’’ فینز‘‘کی بدولت ان کے بینک بیلنس آسمان کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ دنیا کے دس امیر ترین اداکاروں کے کل اثاثے 4 ارب ڈالر تک جاپہنچے ہیں۔ شاید اسی لگن نے آج شاہ رخ خان کو دنیا کا دوسرا امیرترین اداکار بنادیا ہے۔ 2014ء میں شاہ رخ خان کے کل اثاثے 600 ملین ڈالر یعنی تقریباًپاکستانی 60 ارب روپے ہیں۔کنگ خان سےبھی دو ہاتھ آگے ہیں امریکی کامیڈین جیری سائن فیلڈ جولوگوں کو ہنسا ہنساکر دنیا کے امیر ترین اداکار بن چکے ہیں، ان کے کل اثاثوں کی مالیت پاکستانی 85 ارب روپے ہے۔ مشن امپاسیبل ایکشن فلم میں ادا کاری کے جوہر دکھانے والے ٹام کروز کے کل اثاثے پاکستانی 48ارب روپے کے برابر ہیں۔45 ارب روپے کی دولت کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہالی ووڈ کے جونی ڈیپ اپنے وقت کی مقبول ترین مووی ٹائٹینک نے لیونارڈو ڈی کپریو کو پہچان دی بلکہ اب وہ دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں جبکہ بالی ووڈ کے باڈی بلڈرہیروسلمان خان اپنے اسٹائل کی بدولت 20ارب روپے کی دولت رکھنے والے دسویں امیر ترین ایکٹر ہیں۔ فلمی ناقدین کے مطابق ان اداکاروں کی منفرد بات یہ ہے کہ فلموں کی کہانیاں کیسی ہی کیوں نہ ہوں اپنی موجودگی سےوہ فلم سازوں کو اربوں روپے کما کردیتے ہیں۔

مزید خبریں :