دلچسپ و عجیب
23 اپریل ، 2012

ہاتھوں سے معذور امریکی بچی نے ہینڈ رائٹنگ مقابلہ جیت لیا

ہاتھوں سے معذور امریکی بچی نے ہینڈ رائٹنگ مقابلہ جیت لیا

فلاڈیلفیا…این جی ٹی…امریکی ریاست پین سلوانیامیں پیدائشی طور پر دونوں ہاتھوں سے معذور ایک بچی نے ہاتھ سے لکھنے کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے سب کو پیچھے چھو ڑ دیا۔ اینی کلارک نامی اس بچی نے قومی سطح پرخصوصی بچوں کے درمیان منعقد کیے گئے سالانہ ہینڈ رائٹنگ کے مقابلے میں اپنی انگلیاں اور ہاتھ نہ ہو نے کا روگ لگانے کے بجائے دونوں بازوؤں سے پنسل پکڑ کر تحریر لکھی۔اس مقابلے میں تما م بچوں کی لکھائی کو دیکھنے کے بعد ننھیAnnieکو نیشنل ایوارڈ کے ساتھ ساتھ ،ٹرافی اورایک ہزار ڈالر کی انعامی رقم کا حقدار ٹھہرایا گیا۔دونوں ہاتھ نہ ہو نے کے باوجود یہ باہمت بچی اپنے تما م ذاتی کاموں کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ سوئمنگ ،کمپیوٹر اور آئی پوڈ کابھی خود استعمال کر تی ہے۔

مزید خبریں :