پاکستان
24 جنوری ، 2012

ججزکے تقرر کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 30 جنوری کو طلب

ججزکے تقرر کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 30 جنوری کو طلب

اسلام آباد…ججوں کے تقرر کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 30 جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے، جس میں لاہور اور سندھ ہائی کورٹ کے 8 ایڈیشنل ججوں کومستقل کرنے پرغورکیاجائیگا۔ کمیٹی جوڈیشل کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے ہائی کورٹس کے 8 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی تجویزپرغورکریگی۔ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے 4 ایڈیشنل ججز جسٹس یاور علی، جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس فرخ عرفان خان اور جسٹس سید مظہر علی اکبر نقوی کے نام مستقل کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کوبھیجے گئے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ کے 4 ایڈیشنل ججز جسٹس نثار شیخ، جسٹس محمد تسنیم، جسٹس سید حسین اظہر رضوی اور جسٹس ڈاکٹر محمد علی مظہر کوبھی مستقل کرنے کیلئے ان کے نام پارلیمانی کمیٹی کوبھیجے گئے ہیں۔

مزید خبریں :