دنیا
29 نومبر ، 2014

مصر کی عدالت نے حسنی مبارک کو قتل کے الزامات سے بری کردیا

مصر کی عدالت نے حسنی مبارک کو قتل کے الزامات سے بری کردیا

انقرہ.........مصر کی عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کو مظاہرین کے قتل کے الزام سے بری کردیا۔ گزشتہ سال دوسری عدالت نے حسنی مبارک کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ مصرکی عدالت میں سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف قتل کے مقدمے کی دوبارہ سماعت ہوئی،اس دوران عدالت کے ارد گرد سخت سیکیورٹی انتظامات تھے۔ حسنی مبارک کو اسپتال سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لایا گیا۔ حسنی مبارک اور ان کے وزیرداخلہ سمیت 7 افراد پر 2011ء میں مظاہروں کے دوران سیکڑوں لوگوں کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے حسنی مبارک اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قتل کے الزامات خارج کرتے ہوئے انہیں بری کردیا۔

مزید خبریں :