پاکستان
05 دسمبر ، 2014

خالد محمود سومرو کا قتل، جے یو آئی کے ملک بھر میں مظاہرے

خالد محمود سومرو کا قتل، جے یو آئی کے ملک بھر میں مظاہرے

کراچی.........جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کے خلاف جمعیت علمائے اسلام (ف) کے تحت کراچی میں نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے خالدسومرو کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر خالدمحمود سومرو کےقتل کے خلاف لاڑکانہ میں جے یو آئی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مقتول کے بیٹوں راشد محمود اور ناصر محمود نے۔ مظاہرین نے جناح باغ چوک پر دھرنا بھی دیا۔ جیکب آباد میں جے یو آئی ف کے کارکنوں نے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ خیرپور، ٹنڈوالہٰ یار اور ٹنڈومحمدخان میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ بدین میں ایوان صحافت کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ ٹھٹھہ اور نواب شاہ میں بھی پریس کلبوں کے باہر جے یو آئی کے کارکن جمع ہوئے اور بھرپور احتجاج کیا۔ جعفرآباد اور نصیرآباد میں بھی جے یو آئی کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ڈاکٹرخالدسومرو کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے سزا دی جائے۔

مزید خبریں :