08 دسمبر ، 2014
یمنانگر.....بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک کالج میں انتہا پسندوں نے کشمیری طلبا پر حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں 30 کشمیری طلبا زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہریانہ کے ضلع یمنانگر کے انجینئرنگ کالج جموں و کشمیر میں طلبا کے دو گروپوں میں تصادم ہوا۔ حملے میں 30 طلبا زخمی ہو گئے۔ طلبا کا کہنا تھا کہ باہر سے 50 سے 60 غنڈے ۔ راڈیں اور اسلحہ لے کر کالج میں داخل ہوئے اور مسلمان طلبا کو نشانہ بنایا۔متعدد بار پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود کوئی مدد کے لیے نہیں آیا۔يمنانگر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ویدپرکاش کا کہنا ہے کہ کالج میں باہر سے کوئی داخل نہیں ہوا۔ جھگڑا کالج کے دو طلبا گروپوں میں ہوا ہے۔واقعے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔