دلچسپ و عجیب
10 دسمبر ، 2014

مختلف اشیاء اٹھانے اور پکڑنے کی صلاحیت رکھنے والی روبوٹک مکڑی

مختلف اشیاء اٹھانے اور پکڑنے کی صلاحیت رکھنے والی روبوٹک مکڑی

ٹوکیو........ جاپان کی Osaka یو نیورسٹی کے ماہرین نے ایک چھ ٹانگوں والی منفرد روبو ٹک مکڑی تخلیق کی ہے جو اپنی ٹانگوں کی مدد سے مختلف اشیاء پکڑنے کی صلا حیت بھی رکھتی ہے۔ اس رو بوٹ کو ایک مکڑی کی شکل میں تیار کیا گیا ہے جو اپنی ان تما م ٹانگوں کو حرکت دے کر چلتی،اوپر اٹھتی اور قلا با زیاں بھی کھا سکتی ہے۔ جدید ٹیکنالو جی کی حامل یہ روبوٹک مکڑی مختلف چیزوں کوپکڑنے کیلئے اپنی دو ٹانگوں کا بطورِ با زو بھی استعمال کرتی نظر آتی ہے۔اس روبوٹ کی ٹانگوں کے نچلے حصے میں ایسے سنسرز نصب ہیں جن کی مدد سے یہ کسی بھی چیز کی موجودگی کا پتہ لگا نے کے ساتھ ساتھ اسے اٹھانے کا کام بھی سر انجام دیتی ہے۔اس کے تخلیق کاروں کا کہناہے کہ اس نئی ایجاد کو اس کی خصوصیات کے بلبوتے پر قدرتی آفات کے دوران ریسکیو کے کاموں کیلئے بھی استعما ل کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :