پاکستان
15 دسمبر ، 2014

پی آٹی آئی کارکنوں کی ثنا مرزا، امین حفیظ، سہیل وڑائچ ، احمد فراز ،جواد ملک سے بد تمیزی

 پی آٹی آئی کارکنوں کی ثنا مرزا، امین حفیظ، سہیل وڑائچ ، احمد فراز ،جواد ملک سے بد تمیزی

لاہور........لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے یوم احتجاج کی کوریج کرنے والی جیو نیوز کی ٹیم پر آج پھر پی آٹی آئی کے کارکنوں نے حملے کئے۔ اینکر پرسن ثنا مرزا، امین حفیظ، سہیل وڑائچ، احمد فراز اور جواد ملک سے بد تمیزی کی ،پتھر، بوتل اور غلیل سے کنچے مارے گئے۔پی ٹی آئی کی قیادت کی ہدایتیں آج بھی اثر نہ کرسکیں۔آج لاہور کے احتجاج میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے جیو نیوز کے صحافیوں پر حملے کیے۔اینکر پرسن ثنا مرزا، سہیل وڑائچ ، رپورٹر احمد فراز اور جواد ملک سے بد تمیزی کی گئی،پتھر اور بوتلیں پھینکیں گئیں جبکہ امین حفیظ کو غلیل سے کنچے مار کر زخمی کردیا گیا۔ بدترین حالات میں بھی جیو ٹیم کے ارکان اپنے فرائض پوری ذمے داری سے انجام دے رہے ہیں۔ وہی پی ٹی آئی، وہی دھرنا اور وہی پی ٹی آئی کے کارکنوں کا رویہ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کے نہ انداز بدلے نہ رویہ، ماضی کی روایت برقرار رکھتے ہوئےانہوں نے آج ایک بار پھر جیو کی ٹیم کو ہدف بنائے رکھا، قیادت کی زبانی کلامی یقین دہانیاں ان کی سیاسی تربیت پر اثر انداز نہ ہوسکیں۔آج ان کی اس ہلڑ بازی کا نشانہ بنیں اینکر پرسن، ثنا مرزا جو صحافتی فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ان پر بوتلیں پھینکیں۔ لائیو ٹرانسمیشن کے دوران انہوں نے ثنا مرزا کے خاتون ہونے کا احترام بھی بلائے طاق رکھ دیا۔ ثنا مرزا اس تضحیک پر بھی ڈٹی رہیں،اور اپنی ذمے داری پوری ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیتی رہیں،پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے اس افسوسناک رو یے پر وہ آنسو نہ روک سکیں۔ اپنے ہی ملک میں کھڑے ہوکر لوگوں تک معلومات پہنچانے کے اس فریضے میں ثنامرزا نے تحریک انصاف کے اس جارحانہ انداز کو بہادری سے برداشت کیا۔ صرف ثنا ہی نہیں، فیلڈ میں موجود پوری جیو ٹیم آج تحریک انصاف کے کارکنوں کی گالیوں، پتھروں اور گھیراؤ کا سامنا کرتی رہی۔ امین حفیظ کا حال دیکھیے، ان کے سر پر نشانہ باندھ کر پتھر پھینکے گئے، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ درد سے نڈھال اس صحافی کی حالت بھی اس جماعت کے بے رحم کارکنوں کو نہ روک سکی، بوتلیں اور دیگر اشیا بار بار پھینکی جاتی رہیں۔ سہیل ورائچ، شفقت عمران سب کو اسی رویے کا سامنا کرنا پڑا جو تحریک انصاف کے کارکنوں کا خاصہ ہے۔ احمد فراز پر بھی لائیو رپورٹنگ کے دوران پتھر برسائے گئے، کچھ لگے کچھ چوکے، پر احمد فراز لوگوں تک معلومات پہچاتے رہے۔جیو ٹیم نے آج ایک بار پھر ثابت کیا، حالات جو بھی ہوں ،کتنی ہی رکاوٹیں آئیں، لوگوں تک معلومات پہنچانے کی ذمے داری جو اٹھائی تھی،اسے وہ کسی بھی صورت میں نبھائیں گے۔

مزید خبریں :