دلچسپ و عجیب
30 دسمبر ، 2014

چہرے کوقطبی ہرن میں بدل ڈالنے کی ماہرمیک اپ آرٹسٹ

 چہرے کوقطبی ہرن میں بدل ڈالنے کی ماہرمیک اپ آرٹسٹ

لندن......خو بصورت بننے کے لیے میک اپ کا استعما ل تو بہت سی خواتین کر تی ہیں لیکن بر طانوی میک اپ آرٹسٹ خوبصورت نظر آنے کے لیے نہیں بلکہ خود کو ہالی ووڈ اور دیگرکرداروں میں ڈھالنے کیلئے میک اپ کا ماہرانہ استعمال کرنا جانتی ہے ۔ تخلیقی صلاحیتوں کی مالک اور دو بچوں کی اماں 40سالہ ماریہ میلون گوئربارووڈنے اس بار ہالی ووڈ کرداروں سے ہٹ کر کچھ نیا کرنے کی ٹھانی اور اپنے چہرے کو قطبی ہرن کی شکل میں ڈھال دیا ۔اس مقصدکیلئے ماریہ نے صرف برش اور پینٹس کا استعمال کیا اور چہرے کے نقوش کو مختلف رنگوں کی مدد سے ہرن کے چہرے جیسا پینٹ کرڈالا۔گوماریہ نے اس فن میں باقاعدہ کوئی تربیت حاصل نہیں کی لیکن یہ انکی مہارت، قابلیت، لگن اورمیک اپ کا جنون ہی ہے جو اُنہیں اپنے چہرے کے نقوش کو مختلف کرداروں میں ڈھال لینے کے ہنر میں نمایاں پہچان کا مالک بناتے ہیں۔

مزید خبریں :