03 جنوری ، 2015
لندن......انسان کا جانوروں سے لگاؤ تو کوئی نئی بات نہیں کیونکہ دنیا میں ایسے بہت سے لوگ موجود ہیں جو اپنے پالتو جانوروں کو خاندان کا حصہ سمجھتے ہیں لیکن ان صاحب نے تو کمال ہی کردیا۔جی ہاں برطانوی کاؤنٹی یارک شائر کے رہائشی 60سالہ مائیک نامی یہ صاحب اپنی پالتو گولڈ فش سے اس قدر پیار کرتے ہیں کہ اسے روزانہ چہل قدمی کیلئے باہر لے جاتے ہیں۔مائیک نے اس مقصد کیلئے خصوصی طور پر ایک واکر بھی تیار کی ہے جس میں گولڈ فش کو ڈال کر سیر و تفریح کیلئے لے جاتے ہیں اور یہ مشق گذشتہ 7سال سے جاری ہے۔