پاکستان
06 جنوری ، 2015

خانیوال :میاں چنوں میں زہریلاکھانا کھانے سے 6افراد جاں بحق

خانیوال :میاں چنوں  میں زہریلاکھانا کھانے سے 6افراد جاں بحق

خانیوال .......خانیوال کی تحصیل میاں چنوں کے نواحی علاقہ میں شادی کی تقریب کے دوران زہریلا کھانا کھانے سے 6افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقہ 51پندرہ ایل میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد دولہا والے اپنے گھر واپس آئے اور سونے چلے گئے ۔صبح جب کافی دیر تک یہ لوگ سوکر نہیں اٹھے تو فوری طورپر ریسکیو ٹیم کو بلایا گیا جس پر ریسکیو نے چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔ مرنے والوں میں دولہا،2خواتین ،2مرد اور ایک بچہ شامل ہے ۔لاشوں کو تحصیل ہیڈکواٹر اسپتال میاں چنوں متنقل کیا جارہا ہے،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

مزید خبریں :