Geo News
Geo News

پاکستان
07 جنوری ، 2015

بحریہ ٹاؤن کراچی میں دنیا کی بڑی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

بحریہ ٹاؤن کراچی میں دنیا کی بڑی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی......بحریہ ٹاؤن کراچی کے شہریوں اور عالم اسلام کے لیے ایک نادرتحفہ پیش کررہا ہے۔ بحریہ ٹاؤن کراچی میں مسجد نبوی اور مسجد حرام کے بعد دنیا کی سب سے بڑی گرینڈ جامع مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔پاکستان کے عوام کےلئےخوشخبری ہے کہ ملک کی سب سے بڑی اوردنیا کے ممتازترین مساجد میں سے ایک کراچی میں تعمیر کی جارہی ہے،اس عظیم الشان گرینڈ جامع مسجد کا سنگ بنیاد بحریہ ٹاؤن میں کام کرنے والے73سالہ بزرگ نوشیرواں نےرکھا،جن کوبحریہ ٹاؤن انتظامیہ ان کےخاندان کےساتھ عمرے پر بھجوائے گی۔اس موقع پربات کرتے ہوئےبحریہ ٹاؤن کےبزرگ مزدورنوشیروان فرط جذبات میں آبدیدہ ہوگئے۔گرینڈ جامع مسجد سپر ہائی وے پرٹول پلازا سے9 کلومیٹردورتعمیرکی جارہی ہے۔ مکہ معظمہ میں مسجد الحرام دنیا کی سب سے بڑی اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی دوسری سب سےبڑی مسجد ہے جبکہ گرینڈ جامع مسجد کا شماردنیا کی بڑی مساجد میں ہوگا۔گرینڈ جامع مسجد کےساتھ جدید اسلامک ریسرچ سینٹر، اسلامک میوزیم، اسلامک لائبریری، اسلامک کلچرل سینٹر اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بھی تعمیر کی جارہی ہے جس میں 1500 طلبہ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کے بیٹے،بحریہ ٹاؤن کے منیجنگ ڈائریکٹرعلی ریاض ملک کاکہنا ہے کہ مسجد مغل اورترک فن تعمیرکے امتزاج سے بنائی جائے گی۔ جس کے اندر تقریباً 2 لاکھ افراد نماز پڑھ سکتے ہیں۔

مزید خبریں :