دلچسپ و عجیب
09 جنوری ، 2015

اب ہوگی موبائل چارجنگ کی ٹینشن سے نجات

اب ہوگی موبائل چارجنگ کی ٹینشن سے نجات

بوسٹن.....موبائل فون کی چارچنگ ختم ہونا سب ہی کے لئے پریشانی کا باعث ہوتا ہے لیکن امریکہ میں اس کا بھی انتہائی آسان حل ڈھونڈ لیا گیا ہے۔امریکی ریاست میسی چوسٹس کے شہر بوسٹن میں ایک کمپنی نے ایسا جدید بینچ متعارف کروائے ہیں جن کی مدد سے موبائل چارج کیا جا سکتا ہے۔سورج کی روشنی سے چلنے والے اس پینل سے 20 موبائل چارج کئے جا سکتے ہیں فی الحال انہیں صرف چند پارکوں میں نصب کیا گیا ہے لیکن انہیں متعارف کروانے والوں کا کہنا ہے کہ جلد ہی یہ دائرہ کار وسیع ہوتا چلا جائے گا۔

مزید خبریں :