98436
407893
17 جنوری ، 2015
لندن .....افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتیں بن چکی ہیں ، ان پر بحث کی بجائے اب آگے چلنے کا وقت ہے ۔ لندن میں جیو نیوز کے نمائندے مرتضی علی شاہ سے خصوصی گفتگو میں میجرجنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتیں دونوں ایوانوں کی منظوری سے قائم ہوئی ہیں، اب ان پر بحث کے بجائے آگے چلنے کا وقت ہے ۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں آرمی چیف کی اعلی سطح کی ملاقاتیں ہوئی ہیں، جن میں پاکستان کے نکتہ نظر کی تائید کی گئی ہے۔میجر جنرل عاصم باجوہ نے بتایا کہ حالیہ دورہ برطانیہ میں غیر ریاستی عناصر کامعاملہ اُٹھایا ہے اور دہشتگردوں کی مالی مددروکنے کیلئے بھی مدد مانگی ہے ، مغربی ممالک میں پناہ لینے والے چند افراد بلوچستان کے شہریوں کو بہکا رہےہیں اور دہشتگردی کرارہے ہیں۔