21 جنوری ، 2015
کراچی......کراچی میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں شہر کے مختلف علاقوں میں چلنے والے غیرقانونی واٹرہائیڈرنٹس کی فہرست مرتب کرکے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے رینجرز ہیڈکواٹرر میں ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں کراچی میں چلنے والے غیرقانونی ہائیڈرنٹس کی فہرست مرتب کرکے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق غیرقانونی ہائیڈرنٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی مختلف جرائم اوردہشت گردی میں استعمال ہوتی ہے۔جس پر ہائیڈرنٹس مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔