صحت و سائنس
24 جنوری ، 2015

چقندر کا جوس ’ ہائی بلڈ پریشر‘ سے محفوظ رکھتا ہے، طبی ماہرین

چقندر کا جوس ’ ہائی بلڈ پریشر‘ سے محفوظ رکھتا ہے، طبی ماہرین

لندن .....برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں طبی ماہرین نے ہائی بلڈ پریشر سے نجات کا انتہائی آسان سا علاج پیش کیا ہے کہ بس چقندر کا جوس پئیں اور ہائی بلڈ پریشر سے نجات پائیں۔برطانیہ کی کوئین میری یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق روزانہ ایک گلاس چقندر کا جوس نہ صرف انسان کو بلند فشار خون سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ دیگر کئی بیماریوں سے بچاؤ میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چقندر کا جوس خو ن کی شریانوں کی سختی دور کرکے دل کے دورے سے بھی محفوظ رکھتا ہے جب کہ چقندر کے جوس کا باقاعدگی سے استعمال دیگر کئی بیماریوں سے بچاؤ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مزید خبریں :