انٹرٹینمنٹ
25 جنوری ، 2015

دبئی میں گلوکارہ عابدہ پروین کو ایوارڈ دینے کی تقریب

دبئی میں گلوکارہ عابدہ پروین کو ایوارڈ دینے کی تقریب

دبئی ......پاکستان کی ممتاز گلوکارہ عابدہ پروین کو دبئی میں Ambassador's Appreciation Award ایمبیسیڈر ایپریسی ایشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔دبئی میں منعقد کی گئی ایک پروقار تقریب میں ممتاز گلوکارہ کو اعزاز سے نوازا گیا،ایوارڈ کا مقصد بین الاقوامی پلیٹ فارم پر عابدہ پروین کی موسیقی کو خراج ا تحسین پیش کرنا تھا،اس موقع پروزیر خصوصی جاوید ملک نے کہا عابدہ پروین نے صوفیانہ کلام میں پوشیدہ امن ،انسانیت اور محبت کا پیغام جس خوبصورت انداز میں عالمی سطح پر متعارف کروایا ہے اس سے پاکستان اور اسلام کا امن پسند چہرہ دنیا میں مزید اجاگر ہوا ہے. انہوں نے کہا پاکستان کے مثبت امیج اجاگرکرنے میں ثقافت موسیقی اور فنون لطیفہ کا ایک اہم کردار ہے اور پاکستانی فنکاروں کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کے لئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں :