انٹرٹینمنٹ
27 جنوری ، 2015

آیوشمان کھرانہ بنے سائنسدان ۔۔۔

آیوشمان کھرانہ بنے سائنسدان ۔۔۔

ممبئی..........آیوشمان کھرانہ کی فلم" ہوائی زادہ"کے نئے گانے" اُڑ جائیگا"کی وڈیو ریلیز۔۔میزبانی سے بالی ووڈ فلم نگری میں اداکارانہ صلاحیتیوں کو لوہا منوانے والے اداکار آیوشمان کھرانہ کی نئی فلم ہوائی زادہ کے ٹریلر کے بعد نئے گانے یکے بعد دیگرے منظرِ عام پر لائے جارہے ہیں۔وبھو وریندر پوری کے تحریرکردہ"اُڑ جائیگا"کے بولوں پر مبنی اس گانے کومعروف پلے بیک سنگرسکھوندر سنگھ اور رانایپ بھاسکرکی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں ہیرو آیوشمان کھرانہ اپنے ڈیزائن کردہ جہاز کی اُڑان کو لیکر پریشان ہیں۔ہدایتکار وبھو پوری کی اس فلم میں آیوشمان کھرانہ کیساتھ پلوی شردھا ہیروئن کے مرکزی کردارمیں موجودہیں جبکہ متھن چکرورتی بھی اہم رول نبھارہے ہیں۔وشال گرنانی اور راجیش بنگا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی معروف بھارتی سائنسدان شیوکر باپوجی تلپڈے کی زندگی سے ماخوذ ہے جنہوں نے بھارت کا سب سے پہلا بناء پائلٹ والا جہاز تیار کیا تھالہٰذا فلم کے ہیرو آیوشمان کھرانہ بحیثیت شیوکر باپوجی تلپڈے جہازتخلیق کرنے کی کوششوں میں مگن نظر آرہے ہیں۔منفرد موضوع اور سائنسدان کی کاوشوں کے گرد گھومتی یہ فلم ہوائی زادہ رواں سال30جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :