29 جنوری ، 2015
کراچی........لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر بلوچ کی حوالگی کا معاملہ سرد مہری کا شکار ہوگیا۔ کراچی پولیس ٹیم وقت گزرجانے کے باوجود تاحال ملزم کو لینے دبئی روانہ نا ہوسکی۔ ایس ایس پی نوید خواجہ کے مطابق دبئی انٹر پول سے محکمہ داخلہ کی خط و کتابت جاری ہے اور وفاق کو انٹرپول کی جانب سے تاحال گرین سگنل نہیں ملا۔ جبکہ دبئی پاکستانی قونصل خانہ حکام کا کہنا ہے کہ انٹرپول نے ملزم کے خلاف دستاویزات مانگی تھیں۔ کراچی پولیس کی ٹیم نے ملزم کو لینے کیلئے ایک ہفتہ قبل دبئی جانا تھا۔ ایک ماہ گذرنے کے باوجود عذیر بلوچ کی حوالگی کا معاملہ سرد مہری کا شکار ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر دستاویزات ایک ہفتہ قبل فراہم کردی گئیں، جواب کا انتظار ہے، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عذیر بلوچ کی جانب سے اپیل کی تیاری کی جارہی ہے۔