30 جنوری ، 2015
اسلام آباد......... ہوا بازی ڈویژن نے یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی ایڈوائزری مسترد کر دی، ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود محفوظ ہے، روزانہ 600طیارے اسے استعمال کررہے ہیں۔ سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر افسر ملک اور ہوابازی ڈویژن کے ترجمان شیرعلی نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ ہے، یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پاکستان سے ایڈوائزری کا متن شیئر نہ کرنے پر تحریری معذرت بھی کی ہے۔