Advertisement

کھیل
time icon 21 فروری ، 2021

پی ایس ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کی مقبول ترین ٹیم لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گی۔

لاہور قلندرز کے فین اپنی ٹیم کی جیت کے لیے پرجوش جبکہ دیگر ٹیموں کے چاہنے والوں نے بھی اپنی پسندیدہ ٹیموں کے میچ دیکھنے کی بھرپور تیاریاں کر لی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایونٹ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Advertisement

@geonews_sport