Advertisement

کھیل
time icon 04 مارچ ، 2021

پی ایس ایل: 2 ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہوگئے

لاہور: پاکستان سپر لیگ میں شامل 2 ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان تین کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور ان تینوں کھلاڑیوں نے بدھ کے روز ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے منعقدہ ڈبل ہیڈر میچز میں شرکت نہیں کی۔ 

ان تینوں کھلاڑیوں میں علامات ظاہر ہونے کے بعدان کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز دوپہر میں کروائے گئے تھے جب کہ تینوں کھلاڑی اب 10 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے ۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کی آرگنائزنگ کمیٹی آج تمام ٹیموں کے مالکان اور ان کی مینجمنٹ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں شرکت کرے گی جس کی تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔


Advertisement

@geonews_sport

Advertisement