28 جنوری ، 2022
قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز کی شکست پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں پی ایس ایل کے میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ کراچی کنگز کا کم بیک مشکل لگ رہا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے میچ ایسی پچ پر نہیں ہونے چاہئیں۔
سابق کپتان نے دوران گفتگو دفاعی چیمپئن ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ محمد رضوان سیزن پلیئر بن گئے ہیں۔
انضام الحق کا کہنا تھا کہ کھلاڑی اچھا کھیلتا ہو تو ٹیم میں جگہ بن جاتی ہے، شرجیل اپنی فٹنس پر کام کرے تو بڑا کھلاڑی بن سکتا ہے۔
دوران پروگرام سابق کرکٹر سکندر بخت کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ نکھرتی ہے جب سامنے رضوان کھیل رہا ہو۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 7 کے پہلے ٹاکرے میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے، شرجیل خان43 اور جو کلارک 26 رنز بناکر نمایاں رہے، ملتان سلطانز نے 125 رنز کا ہدف باآسانی3 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں پورا کر لیا، کپتان محمد رضوان ناقابل شکست 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |