Advertisement

کھیل
time icon 08 فروری ، 2022

مستقبل کے سسر داماد کی شرٹ کا نمبر ہی نہیں کیچ لینے کا انداز بھی ایک

ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوچکی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوچکی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستان سپر لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کے کیچ پکڑنے کے ایک جیسے انداز کی ویڈیو شیئر کی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں 2018 میں کراچی کنگز کی طرف سے کھیلنے والے شاہد آفریدی کو باؤنڈری پر کیچ پکڑتے دیکھا جاسکتا ہے  اور ان کا فضا میں ہاتھ بلند کرکے جشن منانے کا روایتی انداز بھی دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو کے دوسری طرف شاہد آفریدی کے ہونے والے داماد شاہین آفریدی کو دکھایا گیا ہے جس میں وہ پی ایس ایل 7 کے میچ میں بالکل شاہد آفریدی کی طرح کیچ لیتے ہیں اور ان ہی کے انداز میں جشن بھی مناتے ہیں۔

دونوں اسٹار کرکٹرز کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوچکی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Advertisement

@geonews_sport

Advertisement