Advertisement

کھیل
time icon 08 فروری ، 2022

'کراچی رو رہا ہے کیونکہ ہم جارہے ہیں'، بارش پر ایرن کا دلچسپ تبصرہ

آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کی اہلیہ اور پاکستان سپر لیگ 7 کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے کراچی کی بارش پر دلچسپ تبصرہ پیش کیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، موسمِ سرما کی الوداعی بارش سے جہاں شہری خوش ہیں وہیں ایرن ہالینڈ نے بھی بارش پر تبصرہ کیا۔

ایرن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر بارش کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ 'کراچی رورہا ہے، کیونکہ ہم شہر چھوڑ کر جارہے ہیں'۔ 

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 کا دوسرا مرحلہ جمعرات سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے جارہا ہے، ٹورنامنٹ کی تمام ٹیمز، کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے لاہور جانے کا سلسلہ بھی جارہی ہے۔

Advertisement

@geonews_sport