کھیل
Time 21 مارچ ، 2020

پی ایس ایل پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے آئسولیشن میں سالگرہ کیسے منائی؟

ایرن ہالینڈ نے اپنی 31 ویں سالگرہ بھی سالگرہ بھی تنہا ہی منائی اور لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ اس وقت سب سے ضروری آپ کی اپنی اور آپ کے پیاروں کی صحت ہے— فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری روشن ماہناما کہتے ہیں کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے احتیاط کریں،ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اس کے باوجود انہوں نے گھر ہی میں رہنے کو ترجیح دی ہے جبکہ آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے بھی اپنی 31ویں سالگرہ تنہائی میں منائی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاط کے طور پر از خود تنہائی اختیار کررکھی ہے۔

ایرن ہالینڈ نے اپنی 31 ویں سالگرہ بھی سالگرہ بھی تنہا ہی منائی اور لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ اس وقت سب سے ضروری آپ کی اپنی اور آپ کے پیاروں کی صحت ہے۔

اس کے علاوہ پی ایس ایل فائیو میں میچ ریفری کے فرائض انجام دینے والے روشن ماہناما نے بھی پاکستان سے واپسی پر سیلف آئسولیشن اختیار کر رکھی ہے۔

انہیں پاکستان میں ہونے والے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ ماہناما کا کہنا ہے کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی ہے ، اس کے باوجود وہ گھر میں رکنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

انہوں نے سب سے اپیل کی کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اس کو سنجیدہ لیں، اور اپنی تمام غیر ضروری سرگرمیوں کو ترک کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید خبریں :