Advertisement

کھیل
time icon 18 فروری ، 2022

محمد رضوان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

محمد رضوان نے یہ کارنامہ جمعے کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پاکستان سپر لیگ کے میچ میں انجام دیا— فوٹو: ملتان سلطانز
محمد رضوان نے یہ کارنامہ جمعے کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پاکستان سپر لیگ کے میچ میں انجام دیا— فوٹو: ملتان سلطانز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کی ایک اننگز میں دو سنچری کی شراکت بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔

محمد رضوان نے یہ کارنامہ جمعے کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پاکستان سپر لیگ کے میچ میں انجام دیا۔

محمد رضوان نے قذافی اسٹیڈیم میں جمعے کی دوپہر کھیلے گئے میچ میں پہلے شان مسعود کے ساتھ 119 رنز کی اور پھر روئیلی روسو کے ساتھ 103 رنز کی شراکت بنائی۔

یہ پاکستان میں ہونے والے تمام ٹی ٹوئنٹی میچز کی تاریخ میں پہلا موقع تھا جب کسی ایک میچ کی ایک ہی اننگز میں دو سنچری کی پارٹنرشپ بنی ہوں، مجموعی طور پر دنیا میں یہ ایسا 12 واں موقع تھا۔

اس سے قبل ہونے والی 11 ایسی شراکتوں میں سے 8 ایسی شراکت رہیں جس میں ایک ہی بیٹر دو سنچری شراکت میں حصہ دار رہا ہو۔ ان بیٹرز میں ایرون فنچ، بی پی چپنگو، ایڈم لیتھ، ول ینگ، ٹوم کوہلر کیڈمور، ڈیوڈ وارنر، ڈیوون کونووے اور رایان پٹھان شامل ہیں۔

محمد رضوان یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے صرف نویں بیٹسمین ہیں۔ یہ قومی وکٹ کیپر بیٹر کی پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر چھٹی سنچری شراکت تھی۔

Advertisement

@geonews_sport