Advertisement

کھیل
time icon 19 فروری ، 2022

فالکنر نے ہوٹل میں کیا نقصان کیا؟ اور کس نے ازالہ کیا؟

اپنی روانگی سے قبل جیمز فالکنر نے ہفتے کو جان بوجھ کر ہوٹل کی املاک کو نقصان پہنچایا، پی سی بی— فوٹو: کرک انفو
اپنی روانگی سے قبل جیمز فالکنر نے ہفتے کو جان بوجھ کر ہوٹل کی املاک کو نقصان پہنچایا، پی سی بی— فوٹو: کرک انفو 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فالکنر نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ پر معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کا الزام لگایا اورلیگ سے دستبردار ہوگئے۔

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلین کھلاڑی جیمز فالکنر نے نشے کی حالت میں ہوٹل کی پراپرٹی کو نقصان پہنچایا۔

رپورٹس کے مطابق فالکنر ہوٹل چھوڑنے سے قبل لابی میں پی سی بی اہلکار سے بات کررہے تھے اور اس کے بعد غصے میں آکر اوپر سے بلا اور ہیلمٹ فانوس پر پھینکا۔

ان کی اس حرکت کے باعث ہوٹل کے پراپرٹی کو نقصان پہنچا۔ 

پی سی بی اعلامیے کے مطابق اپنی روانگی سے قبل جیمز فالکنر نے ہفتے کو جان بوجھ کر ہوٹل کی املاک کو نقصان پہنچایا اور اس کے نتیجے میں انہیں ہوٹل کے نقصان کا ازالہ بھی کرنا پڑا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ جیمز فالکنر نے لاہور میں ہوٹل پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا اور اس وقت وہ نشے کی حالت میں تھے۔

ذرائع کے مطابق جیمز فالکنر نے امیگریشن حکام سے بھی بدتمیزی کی جس کے بعد معاملے کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا گیا۔

Advertisement

@geonews_sport