کھیل
Time 19 فروری ، 2022

پی ایس ایل سے دستبرداری، فالکنر کے الزامات پر پی سی بی کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

پی سی بی نے جمیز فالکنر کو معاہدے کی 70 فیصد ادائیگی کر دی تھی لیکن جیمز فالکنر رقم کی وصولی سے مکر گئے: ذرائع۔ فوٹو: فائل
 پی سی بی نے جمیز فالکنر کو معاہدے کی 70 فیصد ادائیگی کر دی تھی لیکن جیمز فالکنر رقم کی وصولی سے مکر گئے: ذرائع۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل آسٹریلین کرکٹر جیمز فالکنر کے الزامات کا نوٹس لے لیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ جیمز فالکنر کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات کا نوٹس لیا ہے، اس بارے میں جلد تفصیلی بیان جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے جمیز فالکنر کو معاہدے کی 70 فیصد ادائیگی کر دی تھی لیکن جیمز فالکنر رقم کی وصولی سے مکر گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیمز فالکنر دوسرے بینک اکاؤنٹ میں رقم طلب کرنا چاہتے تھے، پی سی بی نے پہلی ادائیگی واپس طلب کی تو جیمز فالکنر نے انکار کر دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جیمز فالکنر نے لاہور میں ہوٹل پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا، چیک آؤٹ کے وقت پی سی بی کو ازالہ ادا کرنا پڑا، اس کے علاوہ جیمز فالکنر نے امیگریشن حکام سے بھی بدتمیزی کی۔

مزید خبریں :