22 فروری ، 2022
لاہور قلندرز کے کپتان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ 7 کے 30 ویں میچ میں شاندار اننگز کھیلی جس نے شاہد آفریدی کی یادیں تازہ کردیں۔
گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا، جہاں لاہور کی ٹیم 159 رنز کے تعاقب میں مشکلات کا شکار نظر آئی وہیں شاہین آفریدی نے اپنی جارحانہ بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کا اسکور 158 کرکے برابر کردیا۔
شاہین آفریدی نے 20 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیے جس میں چار چھکے اور دو چوکے شامل ہیں۔
شاہین نے آخری اوور میں ایک چوکا اور 3 چھکے لگاکر مقابلہ ٹائی کیا جس سے میچ سپر اوور میں جا پہنچا، کرکٹر کے اس دلیر انداز نے جہاں شائقین کرکٹ کو متاثر کیا وہیں اپنے ہونے والے سسر اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی سے بھی داد سمیٹی۔
شاہد آفریدی نے اپنے ماضی اور شاہین کی ایک ہی انداز کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی رمیز راجا کی کمنٹری کے انداز میں شاہین کی اننگز کو خوبصورت قرار دیا۔
شاہین کے اس جارحانہ انداز سے مداح خوب محظوظ ہوئے اور انہوں نے شاہین کو مستقبل کا شاہد آفریدی قرار دیا۔
اداکار و یوٹیوبر ارسلان نصیر نے ٹوئٹ کی کہ شاہین آفریدی سسر والی اننگز کھیل رہے ہیں۔
کئی صارفین نے شاہین آفریدی کو آل راؤنڈر کہا اور اس سیزن کا سپر اوور ہونے کی وجہ بھی شاہین کو قرار دیا۔
کچھ ٹوئٹس ملاحظہ کیجیے:
واضح رہے کہ لاہور قلندرز پلے آف میں بدھ کو ملتان سلطانز سے میچ کھیلے گا، جیتنے والی ٹیم سیدھا فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کو ایک اور موقع ملے گا۔
لاہور اور ملتان میں سے ہارنے والی ٹیم پشاور زلمی اور اسلام آباد کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی اور جیتنے والی ٹیم فائنل کھیلے گی۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |