28 فروری ، 2022
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کاکہنا ہے کہ جیت کا کریڈٹ سارے لاہوریوں کو جاتا ہے۔
عاطف رانا نے کہا کہ جیت کی خوشی میں آج چھٹی ہونی چاہیے جبکہ ہم قلندرزکے لیے نہیں پاکستان کے لیے کام کررہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد تھا کہ نئے ٹیلنٹ کوسامنے لایا جائے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |