Advertisement

کھیل
time icon 28 فروری ، 2022

پی ایس ایل 7 کی ٹیم کا اعلان، محمد رضوان کپتان مقرر

پاکستان سپر  لیگ 7 کے کمنٹری پینل نے ٹیم آف ٹورنامنٹ کا انتخاب کرلیا جس کا کپتان وکٹ کیپر بیٹر محمد  رضوان کو مقرر کیا گیا ہے۔

پلیئر آف پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان ملتان سلطانز کے ان چار کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 

ان کے علاوہ رائیلی روسو، ٹم ڈیوڈ اور خوشدل شاہ کو بھی ٹیم آف پی ایس ایل 7 میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کے بھی چار کھلاڑیوں کو ٹیم آف ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا ہے، ان میں شاہین آفریدی، زمان خان، فخر زمان اور راشد خان بھی شامل ہیں  جب کہ پشاور زلمی کے شعیب ملک، اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےنسیم شاہ بھی پی ایس ایل کا حصہ ہیں۔

پی ایس ایل 7 کی ٹیم کا اعلان، محمد رضوان کپتان  مقرر


Advertisement

@geonews_sport