28 فروری ، 2022
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے اہم کھلاڑی حارث رؤف کا کہنا ہے کہ جب آپ کا مقصد واضح ہو تو کوئی بھی طاقت خواب پورا ہونے سے نہیں روک سکتی۔
گزشتہ روز کھیلے گئے پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دی تھی اور حارث رؤف نے خوشدل شاہ کی اہم وکٹ حاصل کرنے کے علاوہ عمران طاہر کا کیچ بھی پکڑا تھا۔
حارث رؤف نے پی ایس ایل ٹرافی کے ہمراہ اپنی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں انہیں قذافی اسٹیڈیم کی وکٹ پر ٹرافی کے ہمراہ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں حارث رؤف نے لکھا کہ جب مقصد واضح اور عزم پختہ ہو تو کوئی بھی طاقت آپ کو نہیں روک سکتی اور خواب ضرور پورے ہوتے ہیں اور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون میں یہ ثابت کر کے دکھایا۔
فاسٹ بولر نے لکھا کہ لاہور قلندرز کے فینز کی جانب سے ملنے والا پیار اور حمایت بہت ہی شاندار تھا جو کبھی نہیں بھولے گا۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |