Advertisement

کھیل
time icon 03 مارچ ، 2022

روسو کی اہلیہ کا شوہر کو ملتان سلطانز کے ساتھ ہی کھیلنے کا مشورہ

پی ایس ایل سیزن سیون میں مسلسل فتح حاصل کرنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم کو فائنل میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا__فوٹو فائل
پی ایس ایل سیزن سیون میں مسلسل فتح حاصل کرنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم کو فائنل میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا__فوٹو فائل

پاکستانی سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی کرکٹر رائلی روسو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ نے انہیں آئندہ کئی سالوں تک اسی ٹیم کے ساتھ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

سیزن سیون کی رنر اپ ٹیم کے کھلاڑی اپنے اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے لیکن وہ پی ایس ایل کے حوالے سے اپنے تجربات سے شائقین کرکٹ کو آگاہ کررہے ہیں۔

پی ایس ایل کے اختتام کے موقع پر رائلی روسو کی جانب سے بھی سلطانز کی ٹیم اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے سیزن میں سلطانز کے ہمراہ پھر ملاقات ہوگی۔

کرکٹر کی ٹوئٹ کو ای ایس پی این کرک انفو نے اپنے ٹوئٹر پر شیئر کیا جس پر ایک صارف نے جواب دیا کہ 'رائلی ہم آپ کو اگلے 6 سے 7 سال تک دیکھنا چاہتے ہیں'۔

روسو نے مداح کی ٹوئٹ پر ردعمل دیا اور تعجب والا ایموجی بناتے ہوئے کہا کہ 'میری اہلیہ نے بھی مجھ سے یہ ہی کہا تھا'۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون میں مسلسل فتح حاصل کرنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم کو  فائنل میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement

@geonews_sport