Advertisement

کھیل
time icon 11 مارچ ، 2022

حفیظ کی الماری میں سجا شاہ رخ خان کا خاص تحفہ کیا ہے؟

میری شروع سے ہی خواہش تھی کہ پاکستان کے لیے ہمیشہ ایسی پرفارمنس دوں جس سے ٹیم کو فائدہ پہنچے: محمد حفیظ۔ فوٹو: اسکرین گریب
میری شروع سے ہی خواہش تھی کہ پاکستان کے لیے ہمیشہ ایسی پرفارمنس دوں جس سے ٹیم کو فائدہ پہنچے: محمد حفیظ۔ فوٹو: اسکرین گریب

حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز محمد حفیظ نے اپنے گھر میں بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی جانب سے دیا گیا خاص تحفہ بھی سجا رکھا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے فائنل میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد حفیظ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ جو بھی کامیابیاں اور ایوارڈز ملے ہیں وہ سب میرے پاس محفوظ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی میں ان ایوارڈز کو دیکھتا ہوں تو مجھے فخر ہوتا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیل کر اتنے ایوارڈز حاصل کیے، میری شروع سے ہی خواہش تھی کہ پاکستان کے لیے ہمیشہ ایسی پرفارمنس دوں جس سے ٹیم کو فائدہ پہنچے۔

ایک سوال کے جواب میں محمد حفیظ نے بتایا کہ جب انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کا پہلا سیزن کھیلا تھا تو کلکتہ نائٹ رائڈرز کے اونر شاہ رخ خان نے نائٹ کی شکل کا ایک سووینئر تمام کھلاڑیوں کو دیا تھا۔

Advertisement

@geonews_sport

Advertisement