Advertisement

کھیل
time icon 06 مارچ ، 2023

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کی پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک

سرفراز احمد کی لیگ کے کے بقیہ میچز میں شرکت کا فیصلہ اسکین کے بعد ہوگا— فوٹو: سوشل میڈیا
سرفراز احمد کی لیگ کے کے بقیہ میچز میں شرکت کا فیصلہ اسکین کے بعد ہوگا— فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی لیگ کے کے بقیہ میچز میں شرکت کا فیصلہ اسکین کے بعد ہوگا۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کی انگلی کا ایکسرے آج رات کیا جائے گا۔

ٹیم منیجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ سرفراز  احمد نے ٹیم کی ضرورت کیلئے تکلیف کے باوجود بیٹنگ کی،  سرفراز احمد نے انگلی پر  پٹیاں باندھ کر ٹیم کیلئے بیٹنگ کی۔

منیجر کا کہنا ہے کہ اسکین کی رپورٹ کے بعد ہی مزید کچھ کہا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ آج کوئٹہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دی ہے۔ سرفراز نے مشکل وقت میں 25 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

میچ کے بعد سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  انگلی ٹھیک ہے، ڈاکٹرز کے پاس چیک اپ کیلئے جاؤں گا، میچ میں بہت غلطیاں کیں، اس کو دیکھنا پڑے گا، بقیہ میچزجیتنے کی کوشش کریں گے، پشاور زلمی کے 4 مقابلے باقی ہیں۔

Advertisement

@geonews_sport