08 مارچ ، 2023
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
گزشتہ روز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔
ملتان سلطانز کا 206 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو آخری اوور میں 18 رنز درکار تھے ، اس موقع پر اسلام آباد کے بیٹر فہیم اشرف نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔
فہیم اشرف کی 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری اوور کی 5 ویں گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
اس کامیابی کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
کرکٹ کے اعدادو شمار پر نظر رکھنے والے مظہر ارشد کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ٹیم نے آخری (20 ویں ) اوور میں 18 رنز کاہدف حاصل کیا ہے۔
واضح رہے کہ فہیم اشرف کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |