Advertisement

کھیل
time icon 08 مارچ ، 2023

پی ایس ایل 8: اہم میچ سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا

پی ایس ایل کا 25 واں میچ آج پنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا/ فائل فوٹو
پی ایس ایل کا 25 واں میچ آج پنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا/ فائل فوٹو

ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد  پشاور زلمی کے خلاف ہونے والے  میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کپتان سرفراز احمد کراچی کنگز کے خلاف گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے، ان کی انگلی میں شدید درد ہے جس کی وجہ سے وہ آج کے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

سرفراز احمد کی عدم موجودگی میں محمد نواز ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دوسری جانب  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین بسم اللہ خان کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے جس کے بعد  بسم اللہ خان نے اسلام آباد میں ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران  نسیم شاہ کی گیند پر انجرڈ ہوگئے تھے، ان کی انگلی پر گیند لگی جس کے باعث ان کا ایکسرے کرایا گیا جو گزشتہ روز  کلیئر آیا تھا۔

Advertisement

@geonews_sport