08 مارچ ، 2023
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے نے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی اسکورر ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے نے پشاور زلمی کے خلاف 5 چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر 145 کی اننگز کھیل کر پی ایس ایل میں انفرادی اسکور کی نئی تاریخ رقم کر دی۔
اس سے قبل سب سے زیادہ انفرادی رنز اسکور بنانے کا ریکارڈ کراچی کنگز کے کولن انگرم کے پاس تھا، انہوں نے 2019 میں شارجہ کے مقام پر 127 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
اس کے علاوہ جیسن روئے نے پی ایس ایل میں 2 سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر ہونے کا بھی اعزاز حاصل کر لیا ہے، انہوں نے گزشتہ سیزن میں قلندرز کے خلاف 116 رنز بھی اسکور کئے تھے۔
انگلش کرکٹر جیسن روئے نے کوئٹہ کی جانب سے پشاور کیخلاف 44 گیندوں پر سنچری مکمل کی، جبکہ اس سے قبل ملتان سلطانز کے رائیلی روسو نے تیز ترین سنچری 43 گیندوں پر کی تھی جبکہ لاہور قلندرز کے ہیری بروکس نے 48 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔
روالپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ ایک میچ میں دو سنچریاں بنائی اور لیگ کا سب سے بڑا چیس کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کے 25 ویں میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز اسکور کیے، ٹارگیٹ کا تعاقب کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کر لیا۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |