Advertisement

کھیل
time icon 09 مارچ ، 2023

اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان انجرڈ

وکٹ کیپنگ کے دوران انہیں چوٹ لگی جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے اور ان کی جگہ رحمان اللہ گرباز نے گلوز پہنے تھے— فوٹو: اسکرین گریب
وکٹ کیپنگ کے دوران انہیں چوٹ لگی جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے اور ان کی جگہ رحمان اللہ گرباز نے گلوز پہنے تھے— فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان انجری کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے وہ لاہور کیخلاف میچ میں بیٹنگ کیلئے بھی نہیں آئے اور ان کی ٹیم کو 119 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اعظم خان کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگی ہے ہے۔ وکٹ کیپنگ کے دوران انہیں چوٹ لگی جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے اور ان کی جگہ رحمان اللہ گرباز نے گلوز پہنے تھے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 227 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 16ویں اوورز میں107 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

Advertisement

@geonews_sport