Advertisement

کھیل
time icon 09 مارچ ، 2023

دفاعی چیمپئن لاہور نے پی ایس ایل 8 کے کوالیفائر میں جگہ پکی کرلی

لاہور قلندرز کوالیفائر میچ میں 15 مارچ کو ہوم گراؤنڈ پر ایکشن میں ہوگی، قلندرز کے مدمقابل ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے— فوٹو: پی ایس ایل
لاہور قلندرز کوالیفائر میچ میں 15 مارچ کو ہوم گراؤنڈ پر ایکشن میں ہوگی، قلندرز کے مدمقابل ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے— فوٹو: پی ایس ایل

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے کوالیفائر میچ میں جگہ پکی کرلی۔

لاہور قلندرز کوالیفائر میچ میں 15 مارچ کو ہوم گراؤنڈ پر  ایکشن میں ہوگی۔ قلندرز کے مدمقابل ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

دوسری کوالیفائر ٹیم کا فیصلہ اتوار کو پشاور زلمی اور  اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل کی دو ٹاپ ٹیمیں کوالیفائر کھیلیں گی۔ کوالیفائر جیتنے والی ٹیم براہ راست 19 مارچ کو فائنل کھیلے گی۔

16 مارچ کو  تیسری اور  چوتھی پوزیشن کی ٹیم کے درمیان پہلا ایلیمنیٹر ہوگا، پہلے ایلیمنیٹر کی فاتح ،کوالیفائر ہارنے والی ٹیم سے 17 مارچ کو  ایلیمنیٹر ٹو کھیلے گی۔

جمعے کو پشاور اور ملتان کے میچ کی فاتح ٹیم بھی پلے آف میں کنفرم ہوجائے گی۔ جمعے کا میچ ہارنے والی ٹیم کوئٹہ کے ساتھ اگر مگر کی منتظر رہے گی۔

دفاعی چیمپئن لاہور نے پی ایس ایل 8 کے کوالیفائر میں جگہ پکی کرلی


Advertisement

@geonews_sport