Advertisement

کھیل
time icon 10 مارچ ، 2023

ملتان سلطانز نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا دوسرا بڑا کامیاب تعاقب کرلیا

اس فتح کے ساتھ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے— فوٹو: پی ایس ایل
اس فتح کے ساتھ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے— فوٹو: پی ایس ایل

ملتان سلطانز نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا دوسرا بڑا کامیاب چیز کرلیا، ملتان نے پشاور زلمی کیخلاف 243 رنز کا ہدف 6 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

گزشتہ سال بلغاریہ نے بھی سربیا کے خلاف 243 رنز کا ہدف عبور کیا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا سب سے بڑا کامیاب تعاقب 244 رنز کا ہے۔

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2018 میں 244 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

یہ پاکستان سپر لیگ میں بھی ہدف کا سب سے بڑا کامیاب تعاقب ہے، دو روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے زلمی کیخلاف ہی 241 رنز کا ہدف عبور کیا تھا۔

اس فتح کے ساتھ ملتان سلطانز  نے  پی ایس ایل کے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، آج کی جیت کے ساتھ ملتان کے مجموعی پوائنٹس 10 ہوگئے ہیں، ملتان سلطانز  اپنا آخری لیگ میچ کل ہفتے کو کیخلاف کھیلے گا۔

Advertisement

@geonews_sport