Advertisement

کھیل
time icon 18 مارچ ، 2023

پی ایس ایل 8: رضوان نے ایک روز بعد ہی بابر سے ٹاپ اسکورر کا اعزاز چھین لیا

گزشتہ روز بابر اعظم نے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بیٹر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ فوٹو فائل
گزشتہ روز بابر اعظم نے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بیٹر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ فوٹو فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ کر  ایک بار پھر رواں سیزن میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے۔

گزشتہ روز بابر اعظم نے دوسرے ایلیمنیٹر کے دوران لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو پیچھے چھوڑا تھا اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنے تھے۔

بابر اعظم نے پی ایس ایل 8 میں مجموعی طور پر 522 رنز اسکور کیے تاہم پی ایس ایل کے فائنل میں محمد رضوان ایک بار پھر بابر اعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ اسکورر بن گئے، رضوان اب تک 540 رنز بنا چکے ہیں۔

خیال رہےکہ محمد رضوان پی ایس ایل کی تاریخ کے واحد بیٹر ہیں جنہوں نے تین سیزن میں 500 یا اس سے زائد رنز اسکور کیے ہیں، وکٹ کیپر بیٹر نے 2006 کے سیزن میں 500 رنز اسکور کیے تھے جبکہ 2022 میں انہوں نے 546 رنز اسکور کیے تھے اور اس سیزن میں بھی وہ اب تک 500 سے زائد رنز اسکور کر چکے ہیں اور ان کا کھاتا ابھی چالو ہے۔

Advertisement

@geonews_sport