Advertisement

کھیل
time icon 19 مارچ ، 2023

پی ایس ایل کی فاتح لاہور قلندرز کو سونے سے بنی ٹرافی کیساتھ کتنی انعامی رقم ملی؟

پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں فاتح ٹیم کو 8 کروڑ روپے ملے تھے— فوٹو: فائل
پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں فاتح ٹیم کو 8 کروڑ روپے ملے تھے— فوٹو: فائل

ملتان کو شکست دے کر لاہور قلندرز مسلسل دوسری بار پاکستان سپر لیگ کا چیمپئن بن گیا، لاہور پہلی ٹیم ہے جس نے پی ایس ایل میں اعزاز کا دفاع کیا ہے۔

لاہور قلندرز دوسری بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ بھی دو بار پی ایس ایل چیمپئن بن چکی ہے۔

پی ایس ایل کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کو 24 قیراط سونے سے بنی ٹرافی کے ساتھ 12 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔

فائنل کی رنز اپ ملتان سلطانز  کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں فاتح ٹیم کو 8 کروڑ جبکہ رنر اپ کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ملے تھے۔

Advertisement

@geonews_sport