دنیا
04 جولائی ، 2016

سعودی عرب: مدینہ منورہ اور قطیف میں دھماکے

سعودی عرب: مدینہ منورہ اور قطیف میں دھماکے

 


سعودی عرب میں مدینہ منورہ اور مشرقی شہر قطیف میں دو دو دھماکے ہوئے ہیں۔ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے قریب بھی دو دھماکے ہوئے ہیں۔


واقعے کی ویڈیو فوٹیج کے مطابق دھماکے کے بعد مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب سے دھواں اٹھتا نظر آرہا ہے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں 2 دھماکے ہوئے،عرب میڈیا کے مطابق دھماکا قطیف میں مسجد عمران کے قریب ہوا، جس میں حملہ آور ہلاک ہوا ہے،یہ دھماکا خود کش ہوسکتا ہے۔


مدینہ منورہ سے ایک عینی شاہد منیر الدین کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایک دھماکا جنت البقیع کے قریب پارکنگ میں ہوا، تاہم لوگ نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے وہاں موجود رہے اور انہوں نے وہاں افطار کی،دھماکوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں،نہ ہی کوئی زخمی ہوا ہے۔


آج صبح بھی سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے قریب دھماکا ہوا تھا جس میں دو سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :